آزادکشمیر میڈیکل کالج کے طلباء کی سماجی تنظیم ’’پیشنٹ ویلفیئرسوسائٹی ‘‘ کے زیراہتمام فند ریزنگ کے سلسلہ میں افطار ڈنر

بدھ جون 16:46

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) آزادکشمیر میڈیکل کالج کے طلباء کی سماجی تنظیم ’’پیشنٹ ویلفیئرسوسائٹی ‘‘ کے زیراہتمام فند ریزنگ کے سلسلہ میں افطار ڈنرکااہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعدادمیں ڈاکٹرز، مخیرحضرات اور عمائدین شہر نے شرکت کی۔ ’’پیشنٹ ویلفیئرسوسائٹی ‘‘ کے صدر توصیف احمد،اقراء سلطان،جمیلہ فرید،،ڈاکٹر انعم ودیگر عیدیداران نے شرکاء کو بتایاکہ ’’پیشنٹ ویلفیئرسوسائٹی ‘‘ایسے مریضوں کو مفت ادویات ،خوراک،لیبارٹری ٹسیٹس اور خون کے عطیات فراہم کرنے کیلئے خدمات انجام دے رہی ہے جو اپناعلاج معالجہ نہیں کرواسکتے،انہوں نے کہاکہ ہم یتیم بچوں کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کے لئے منظم کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ایسی او ایس ویلج سے وابستہ یتیم اور بے سہارا بچوں اور خواتین و بیوگان کو صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مظفرآباد سی ایم ایچ اور عباس انسٹی ٹیوٹ امبور کے مستحق مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولت میں معاونت کے لئے ہم اپنا کرداراداکررہے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔افطارڈنر میں شریک عمائدین شہر نے بڑی تعدادمیں مستحق افراد کے علاج معالجہ کے لئے اپنے نقد عطیات دینے کا اعلان کیااورتنظیم کی خدمات کو بھی سراہا۔

متعلقہ عنوان :