میونسپل کارپوریشن ،ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کا مشترکہ آپریشن ‘ٹی وائٹزکی فروخت پر پابندی عائد

مختلف ناموں سے فروخت ہونے والے ڈبے کے دودھ کے نمونے معائنہ کیلئے پنجاب فوڈ ٹیٹنگ لیبارٹری ارسال

بدھ جون 16:46

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) میونسپل کارپوریشن ،ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کا مشترکہ آپریشن ،ٹی وائٹزکی فروخت پر پابندی عائد، مختلف ناموں سے بازاروں میں فروخت ہونے والے ڈبے کے دودھ کے نمونے اکٹھے کر کے معائنہ پنجاب فوڈ ٹیٹنگ لیبارٹری کو ارسال کردیے گے مضر صحت دودھ کی چیکنگ کے لیے بہتری اداروں کی کاروائیوں کا عوام کی جانب سے بھرپور خیر مقدم تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن ،ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کا شہر بھر کے بازاروں میں زاروں میں فروخت ہونے والے ڈبہ پیکنگ دودھ کی کوالٹی چیک کرنے کے لیے مشترکہ آپریشن کیا اس کاروائی کی نگرانی مجسٹریٹ بلدیہ سید سجاد شاہ، ایکسٹرا اسٹسنٹ کمشنر احمد سبحانی ، ڈاکٹر راجا لیاقت علی، ندیم علی میر کر رہے تھے اس موقع پر ڈبہ پیک مختلف ناموں سے مارکیٹ میں فروخت ہونے والے دودھ کے نمونے اکٹھے کر کے لاہور پنجاب فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کو ارسال کیے گے اور شہر بھرمیں ٹی وائٹز کی فروخت پر مکمل پابندی کر دی گی پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی بھاری جرمانہ اور دوکان ہمیشہ کے لیے سیل کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے،

متعلقہ عنوان :