ملک بھر کی طرح خاران میں بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری

بدھ 6 جون 2018 16:47

خاران۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) ملک بھر کی طرح خاران میں بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں صوبائی اسمبلی خاران پی بی بیالیس کے لئے چالیس سے زائد امیدواروں نے کاغذات وصول کئے ہیں جبکہ آج سے امیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا سلسلہ شروع ہوا ہے پی بی بیالیس خاران کے ریٹرنینگ آفیسر جوڈیشل مجسٹریٹ محمد قاسم کاکڑ کے پاس امیدواران اپنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کر ارہے ہیں اس سلسلے میں آزاد امیدوار احسان اللہ ملنگزئی نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے مزید امیدوار آٹھ جون تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

متعلقہ عنوان :