مظفرآباد،ہاڑی گہل کے مشہور پروفیسر محمد انور قتل کیس میں ملوث ملزمان کی ضمانتیں شریعت اپیلنٹ کورٹ سے بھی مسترد

بدھ 6 جون 2018 16:48

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) ہاڑی گہل کے مشہور پروفیسر محمد انور قتل کیس میں ملوث ملزمان وقاص خالد اور عثمان منشاد کی ضمانتیں شریعت اپیلنٹ کورٹ سے بھی مسترد، اس سے قبل ان دونوں ملزمان کی ضمانتیں سیشن کورٹ باغ سے مسترد ہوگئی تھیں، جس پر ملزمان نے شریعت اپیلنٹ کورٹ میں مظفرآباد میں اپیل دائر کی تھی لیکن ملزمان کو وہاں سے ضمانت نہ مل سکی اپیل کی سماعت جناب جسٹس شیراز کیانی نے کی ملزمان کی طرف سے کے ڈی خان ایڈووکیٹ نے جبکہ استغاثہ کی جانب سے راجہ ابرار اور انیس عباسی نے پیروی کی یاد رہے کہ 08مئی2017ء کو ہاڑی گہل کے مقام پر پروفیسر رانا محمد انور خان کو دن دیہاڑے بہیمانہ طریقے سے قتل کر دیا تھا پولیس نے وقاص خالد اور عثمان منشاد کو ملوث پاتے ہوئے گرفتار کیا تھا اور بعد از تفتیش دفعہ 302کے تحت چالان کر دیا تھا اس قتل کیس میں بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے مدعیان نے ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے مدعی مقدمہ رانا محمد سرفراز خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملزمان بہت با اثر ہیں اور ایس ایس پی موسیٰ خان کے بھتیجے ہیں انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی موسیٰ خان نے اس کیس کو خراب کرنے کے لئے اور اپنے عزیزوں کو بچانے کے لئے اثر انداز ہونے کی کوشش کی ہے اور اب تک اس کیس کر خراب کرنے کے لئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہا لیکن انہیں عدلیہ پر بھرپور اعتماد ہے کہ عدلیہ انہیں انصاف فراہم کرے گی۔

متعلقہ عنوان :