نگران وزیراعظم ناصر الملک کی سربراہی میں نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا

سیکرٹری داخلہ نے ملک کی داخلی سلامتی اور امن ‘وزیر خزانہ شمشاد اختر نے معیشت کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی

بدھ 6 جون 2018 16:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) نگران وزیراعظم ناصر الملک کی سربراہی میں نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، سیکرٹری داخلہ نے ملک کی داخلی سلامتی اور امن کے حوالے سے بریفنگ اور وزیر خزانہ شمشاد اختر نے معیشت کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیراعظم ناصر الملک کی زیر صدارت نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ نے وزارت کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی، ملک کی داخلی سلامتی اور امن و امان کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ سیکرٹری داخلہ نے الیکشن کمیشن کی معاونت کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی۔ وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے معیشت کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔