چیئرمین قومی احتساب بیورو جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس

نیب نے سابق وزرائے اعظم نوازشریف اورشاہدخاقان عباسی کیخلاف انکوائری کی منظوری دیدی

بدھ 6 جون 2018 16:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب )جاویداقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہو اجس میں نوازشریف اورشاہدخاقان عباسی کیخلاف انکوائری کی منظوری دیدی گئی۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق نوازشریف اورشاہد خاقان عباسی کیخلاف اختیارات کے ناجائزاستعمال کاالزام ہے جس کی بنا پر چیرمین نیب نے دونوں رہنماوٴں کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی۔نیب ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ نوازشریف اورشاہدخاقان پرقومی خزانے کو مبینہ طورپراربوں روپے کانقصان پہنچانے کاالزام ہے جبکہ دونوں رہنماوٴں پر من پسندکمپنی کوایل این جی ٹرمینل کا15سال کاٹھیکہ دینے کا بھی الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :