پاکستان مسلم لیگ(ن) ایک مقبول جماعت ہے،

مسلم لیگ (ن) پاکستان کی اور عوام کی خدمت کرتی رہے گی، میرٹ کی بنیاد پر ٹکٹ جائیں گے‘مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی میڈیا سے گفتگو

بدھ جون 16:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ایک مقبول جماعت ہے، مسلم لیگ (ن) پاکستان کی اور عوام کی خدمت کرتی رہے گی، میرٹ کی بنیاد پر ٹکٹ جائیں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امیدواروں کا انٹرویوز لیئے جارہے ہیں ، ٹکٹ دینے کا فیصلہ مشاورت کے بعد ہوگا، پاکستان مسلم لیگ (ن) ایک مقبول جماعت ہے، ووٹ کو عزت دو کی بات بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کی۔

مسلم لیگ (ن) پاکستان کی اور عوام کی خدمت کرتی رہے گی، میرٹ کی بنیاد پر ٹکٹ دیئے جائیں گے۔ پاکستان میں الیکشن وقت ہونا پاکستان کی عوام کا مطالبہ ہے۔ الیکشن وقت پر ہوگا۔ لوگ چاہتے ہیں کہ وعدہ پورے کرنے والی پارٹی آئے۔ کسی بھی دوسرے صوبوں کے وزیراعلیٰ نے اپنی کارکردگی پر کوئی نیوز کانفرنس نہیں کی۔ پنجاب کی بنائی ہوئی بجلی پورا پاکستان استعمال کررہا ہے۔