وزیر اعلی پنجاب نے محکمہ خزانے کے ملازمین و افسران پر مہربان‘

6 تنخواہوں پر مبنی اعزازیہ کی منظوری دیدی

بدھ جون 16:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف محکمہ خزانے کے ملازمین و افسران پر مہربان‘6 تنخواہوں پر مبنی اعزازیہ کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئینی مدت پوری ہوتے ہی وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے محکمہ خزانے کے افسروں کو 4، ملازمین کو 6 اضافی تنخواہیں بطور اعزاز یہ دینے کی منظوری دیدی ذرائع کے مطابق گریڈ 17 سے زائد والے افسروں کو4 ماہ کی تنخواہ بطور اعزازیہ دی جائے گی جبکہ گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کو 6 ماہ کی تنخواہ بطور اعزازیہ ملے گی۔

متعلقہ عنوان :