حکومت پنجاب نے تمام ڈپٹی کمشنروں کو سپیشل ڈرائینگ اکائونٹ کھولنے کی اجازت دیدی

اب ایک ارب دو کروڑ روپے کے فنڈز تمام ڈی سی حضرات الیکشن اخراجات کی مد میں خرچ کر سکیں گے‘ذرائع

بدھ 6 جون 2018 16:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) حکومت پنجاب نے تمام ڈپٹی کمشنروں کو سپیشل ڈرائینگ اکائونٹ کھولنے کی اجازت دیدی، اب ایک ارب دو کروڑ روپے کے فنڈز تمام ڈی سی حضرات الیکشن اخراجات کی مد میں خرچ کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کے مطابق حکومت پنجاب نے تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ملنے والے الیکشن اخراجات کے فنڈز اس ایس ڈی اے اکائونٹ میں رکھے جائیں۔ ماہ جون میں ان اکائونٹ میں چار سو ملین روپے اور ماہ جولائی میں ان اکائونٹ میں ایک ارب دو کروڑ روپے منتقل کیے جائیں گے ذرائع کے مطابق یہ رقم سی سی ٹی وی کیمروں، پولیس کے اخراجات، پولیس کے کھانے پینے اور ٹی اے ڈی اے، گاڑیوں کے کرائے اور پٹرول اور دیگر مد میں خرچ کیے جائیں گے۔