آملہ پاکستان سمیت دنیامیںپایاجا نیوالاکثیرالمقاصدپھل ہے ،طبی ماہرین

بدھ 6 جون 2018 16:49

سلانوالی۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) طبی ماہرین نے بتایاہے کہ آملہ پاکستان سمیت دنیا بھر میںپایاجا نیوالاکثیرالمقاصدپھل ہے، آملہ کے غذائی اجزاء میں سے سب سے زیادہ اہمیت وٹامن سی کوحاصل ہے ،اس کا ترش ذائقہ بھی وٹامن سی کی وجہ سے ہی ہوتا ہے، آملہ میںپا ئے جانیو الے وٹامن سی کی مقدارمالٹے کی نسبت 20گنا زیادہ ہوتی ہے ،وٹامن سی ہمارے جسم کے میٹابولزم میںاہم کرداراداکرتا ہے، ساتھ ہی یہ ٹاکسن اورزہریلے مادوںکوبھی تلف کرتا ہے، ا س میںموجودخاص قسم کاکیمیائی مادہ ہڈیوں کی نشوونما کے سلسلہ میںمددکرتاہے، آملے کومربعے اچار سلاد کی طرح کھایاجاسکتا ہے، جگرکے مریض بھی ا س کواستعمال کرسکتے ہیں، یہ جگر اورمعدے کو فعال کرنے اوروزن گھٹانے میںمددکرتا ہے، جلدی امراض میں بھی نہایت مفید ہے، اس کے ریشے قبض سے نجات دیتے ہیں، بالوں کی نشوونماکیلئے صدیوں سے آملے کااستعمال رائج ہے، ا س میں موجود کیلشیم بالوںکومضبوط اوران کارنگ سیاہ کرتا ہے، آملے میںموجودہ کوبالٹ جسم میں انسولین کی پیداواربہترکرتاہے ،جوڑوں کے درداورسوزش میںبھی آملے کااستعمال مفیدہے ،نیزاس میںموجود وٹامن بی جسم میں نیاخون پیداکرنے میں مدد فراہم کرتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :