پی ایف اے کی کارروائی ‘

مضرِصحت جوس تیار کرنے پر جوس کارنر سیل، ناقص انتظاما ت پر فوڈ پوائنٹس کوبھاری جرمانے ،50کووارننگ

بدھ 6 جون 2018 16:49

سرگودھا۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) پنجاب فوڈ اتھار ٹی(پی ایف ای) نے سرگودھا ڈویژن میں کارروائیاں کرتے ہوئے ٹاٹری، بلیچنگ ایجنٹ،گلے سڑے پھلوں سے مضر صحت جوس تیار کرنے پر جوس کارنر سیل ، ناقص انتظاما ت پر متعدد فوڈ پوائنٹس کوبھاری جرمانے عائد کرتے ہوئے 50کووارننگ نوٹس جاری کئے، رمضان بازاروں کی چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں گلے سڑے پھل ،سبزیاں و دیگر اشیاء تلف کردیں، تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سرگودھا اور گردونواح میں کارروائیاں کرتے ہوئے شاہین چوک میں واقع ماشاء اللہ جوس کارنر کو مضر صحت ٹاٹری ،بلیچنگ ایجنٹس اور گلے سٹرے پھلوں سے جوس تیار کرنے، ورکرز کی ذاتی صفائی ،گندے برتنوں کے استعمال ، بدبودار ماحول ہونے پر سیل کر دیا، اس کے علاوہ سرگودھا اور میانوالی میں کارروائیوں کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کوصفائی کے نامناسب انتظامات ، پروڈکشن یونٹ میں حشرات کی موجودگی، غیر معیاری خوراک مہیا کرنے ، زائدلمعیاد اشیاء فروخت کرنے اورملازمین کے میڈیکل کی عدم دستیابی پر بھاری کے جرمانے عائد کئے گئے ، دوسری جانب رمضان بازارں میں مہیا کی جانے والی خوراک کے معیار کا معائنہ کیا اور لگائے گئے مختلف سٹالز سے بھاری مقدار گلے سڑے پھل وسبزیاں، غیر معیاری مشروبات اور دیگر اشیاء تلف کر دئیے گئے، مزید کارروائیوں میں پنجاب فو ڈاتھارٹی کی سیفٹی ٹیمز نے 50 فوڈ پوائنٹس کو مزید بہتری کیلئے وارننگ نوٹسز جاری کئے جن پر عمل نہ کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :