کراچی کی 6 سالہ بچی لائبہ وہاج کا نام گیننیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کر لیا گیا

بدھ جون 16:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) کراچی کی 6 سالہ بچی لائبہ وہاج کا نام گیننیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کر لیا گیا۔ وہ گنیز ورلڈ ریکارڈ رکھنے والی کم عمر ترین پاکستانی بچی ہے جس نے ٹاور آف ہنوئی میتھ پزل کامیابی سے حل کر لیا ۔

(جاری ہے)

ریاضی کے اس پزل کو ایک راڈ اور مختلف سائز کی ڈسکس کی مدد سے حل کرنا تھا۔ نجی نیوز چینل کے مطابق پاکستانی بچی لائیبہ نے اس پزل کو ایک منٹ 13 سیکنڈز میں بڑی کامیابی سے حل کر کے گیننیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کروالیا۔ ماضی میں یہ پزل حل کئے جانے کا ریکارڈ2 منٹ 30 سیکنڈز کا تھا۔ لائبہ وہاج ماہر تعلیم وہاج حسین کی بیٹی ہے جس نے بڑے فرق سے یہ کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :