ٹریفک خلاف ورزی کی نشاندہی کرنے والا نیا نظام ازدواجی تعلقات میں بگاڑ کا باعث بن بیٹھا
سعودی عرب کے ایک وکیل اور مشیر قانون کا دلچسپ دعویٰ سامنے آ گیا
محمد عرفان بدھ 6 جون 2018 16:36
(جاری ہے)
ان کیسز میں بڑی تعداد اُن کیسز کی بھی سامنے آئی جن میں کسی خاتون کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا کہ جب اُس کی ملکیتی گاڑی کو ٹریفک خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا‘ اُس وقت اُسے وہ نہیں بلکہ اُس کا خاوند چلا رہا تھا۔
اس لیے جرمانہ بھی خاوند پر ہی عائد ہونا چاہیے۔ ہر مہینے خواتین کی جانب سے عدالتوں میں اس نوعیت کے تقریباً پچاس کیسز دائر کیے جا رہے ہیں۔ النباتی نے مزید بتایا کہ اس وقت عائلی عدالتوں میں ازدواجی تعلقات میں بگاڑ کے حوالے سے دائر 70فیصد مقدمات کے پس منظر میں ٹریفک خلاف ورزی سے جنم لینے والی کشیدہ صورت حال ہے۔ خواتین کی جانب سے ناکردہ خلاف ورزی پر بھی انہیں جُرمانے کی اذیت سے دوچار ہونے کی ایک بڑی وجہ اس کی ایک بڑی ان (خواتین) کی ٹریفک ضوابط سے بے خبری ہے جبکہ مرد حضرات بھی اپنی بیویوں کے نام رجسٹرڈ گاڑیوں کو غیر ذمہ دارانہ اور لاپرواہی سے چلانے کے مرتکب ہوتے ہیں۔ اگر خواتین خاوند کی جانب سے گاڑی چلانے کے دوران ٹریفک خلاف وزری کی صورت میں اُن پر عائد کیے گئے جُرمانے کے خلاف اپیل درج کرتی ہیں اور متعلقہ محکمہ اس بات کا یقین کر لیتا ہے کہ گاڑی خاتون کی بجائے اس کا خاوند چلا رہا تھا‘ تو پھر خاوند جُرمانہ ادا کرنے کا پابند ہو گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اگر میاں بیوی کے درمیان ازدواجی تعلقات کشیدہ ہوں تو پھر کچھ خاوند جان بُوجھ کر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں تاکہ گاڑی بیوی کے نام رجسٹرڈ ہونے کی وجہ سے عائد ہونے والا جرمانہ بیوی کے لیے ذہنی اذیت کا باعث بنے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
-
اقوام متحدہ کا غزہ کےہسپتالوں میں دریافت ہونے والی اجتماعی قبروں بارے شفاف تحقیقات کا مطالبہ،امریکا نے بھی اسرائیل سے معلومات طلب کرلیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.