(ن)لیگ کا ریحام خان کی کتاب سےکوئی تعلق نہیں،مسلم لیگ ن

مسلم لیگ ن کاعمران خان اورریحام خان کی ذاتی زندگی سےکوئی لینا دینا نہیں،مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی اورمنظم جماعت ہے،2018ء میں ن لیگ ہی کامیاب ہوگی۔ترجمان مسلم لیگ مریم اورنگزیب کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 6 جون 2018 16:38

(ن)لیگ کا ریحام خان کی کتاب سےکوئی تعلق نہیں،مسلم لیگ ن
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 جون 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا ریحام خان کی کتاب سے کوئی تعلق نہیں، مسلم لیگ ن کاعمران خان اور ریحام خان کی ذاتی زندگی سے کوئی لینا دینا نہیں، مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی اورمنظم جماعت ہے، 2018ء میں ن لیگ ہی کامیاب ہوگی۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امیدواروں کی کثیرتعداد نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں۔

کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کا پورا عمل مکمل جمہوری اورمیرٹ کی بنیاد پرہو رہا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ امیدواروں کےانٹرویو کیلئے تشکیل دیے گئے بورڈ میں خواتین بھی شامل ہیں۔ٹکٹوں کی تقسیم پر میرٹ کو ملحوظ خاطررکھا جا رہا ہے۔ ٹکٹ دینے کا فیصلہ مشاورت کے بعد ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی اورمنظم جماعت ہے۔ اب تک کی تمام سروے رپورٹس میں مسلم لیگ ن کی انتخابی فتح نظر آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2018ء میں مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہوتی نظرآرہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے کسی بھی امیدوار پرکوئی انگلی نہیں اٹھا سکے گا۔ الیکشن وقت پر ہونا عوام کا مطالبہ ہے۔ کوئی بھی طاقت الیکشن کوسبوتاژ نہیں کرسکتی۔ انہوں نے بتایا کہ اس مرتبہ ووٹرزٹرن آؤٹ بھی زیادہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن جیتنے کے بعد مسلم لیگ ن عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دوسری جماعتوں کی طرح ن لیگ میں اے ٹی ایم کےذریعے ٹکٹ نہیں دیےجا رہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ریحام خان کی کتاب سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی مسلم لیگ ن کاعمران خان اور ریحام خان کی ذاتی زندگی سے کوئی لینا دینا ہے۔