ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان ڈسٹرکٹ اسپتال کا دورہ ،مختلف شعبوں کا معائنہ کیا

بدھ 6 جون 2018 16:50

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹنڈو محمد خان سید ذوالفقار علی شاہ اور ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان آغا عبدالرحیم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، دورہ کے موقع پر مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو مختلف ہدایات جار ی کیں، اس موقع پر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر لیاقت علی قمبرانی ، سول سرجن ڈاکٹر امیر علی چنہ، ڈاکٹر انور علی پاٹولی، ڈاکٹر عبدالرئوف اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :