پاکستانی عوام کا مجھ پر اعتماد کیلئے شکر گذار ہوں‘ عبداللہ حسین ہارون

نگران وزیر خارجہ کاملک بھر کی مختلف مذہبی ‘ سیاسی ‘ سماجی ‘صحافتی شخصیات اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کا تہہ دل سے اظہار تشکر

بدھ 6 جون 2018 16:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) نگران وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون نے وزارت کے حصول پر مبارکباد پیش کرنے والے ملک بھر بالخصوص اہلیان کراچی کی مختلف مذہبی ‘ سیاسی ‘ سماجی اور صحافتی شخصیات اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کا تہہ دل سے شکریہ اداکیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی و استحکام ان کی ترجیحات میں سرفہرست رہیں گی۔

(جاری ہے)

میں ان تما م دوست احباب کا ممنون و مشکور ہوں جنھوں نے بذریعہ ٹیلی فون ‘سوشل میڈیا ‘ پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا ‘ فیکس ‘ ای میل اور دیگر ذرائع سے میری معاونت کی اور میں ان تمام احباب ‘ عزیزوں اور مجھ سے محبت کرنیوالوں کا شکر گذار ہوں جنھوں نے وزارت ملنے سے پہلے اور بعد میں مجھے اپنی دعائوں میں یاد رکھا اور مسلسل رابطے میں رہے۔انہوں نے پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کے مثبت اور بھرپور تعاون کو مسلمہ قرار دیا۔ نگران وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تمام پاکستانیوں اور دیگرشخصیات نے اپنا اپنا کردار بطریق احسن ادا کیا اور اس سلسلے میں وہ خصوصی اظہار تشکر کے حقدار ہیں۔

متعلقہ عنوان :