کراچی کے صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں تقابلی جائزئے کے دوران دلچسپ اعداد و شمار

پی ایس 99میں آبادی کے مقابلے میں ووٹ صرف ساڑھے 15فیصد ہیں جبکہ پی ایس 102میں آبادی کے مقابلے میں ووٹ 70فیصد سے زائد ہیں

بدھ 6 جون 2018 16:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) عام انتخابات 2018کے لئے سندھ اسمبلی کی کراچی میں واقع 44نشستوں کی جاری ڈارفٹ ووٹرز فہرست اور چھٹی مردم شماری2017کے تقابلی جائزئے کے دوران دلچسپ اعداد و شمار سامنے آئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ضلع شرقی میں واقع نشست پی ایس 99جو احسن آباد اور سپر ہائی وے کے قرب و جوار کے علاقوں پر مشتمل ہے ، اس حلقے میں آبادی کے مقابلے میں ووٹ صرف ساڑھے 15فیصد ہیں ،جبکہ ضلع شرقی میں ہی سندھ اسمبلی کا حلقہ پی ایس 102جو گلشن اقبال کے مختلف علاقوں پر مشتمل ہے ، اس میں آبادی کے مقابلے میں ووٹ 70فیصد سے زائد ہیں ۔

ضلع غربی کے حلقہ پی ایس 122میں آبادی کے مقابلے میں ووٹرز تقربا 22فیصد ،جبکہ ضلع وسطی کی نشست پی ایس 126 میں 80فیصد سے زائد ہیں اور یہ حلقہ فیڈرل بی ایریا ، عزیز آباد اور دیگر علاقوں پر مشتمل ہے ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کو چیک کرنے کی ضرورت ہے کہ آبادی اور ووٹرز میں اتنا زیادہ فرق حقیقی ہے یا کہیں پر غلطی ہوئی ہے۔ درج ذیل چارٹ میں کراچی میں صوبائی اسمبلی کے حلقے اور اضلاع ،ان کی آبادی اور ووٹرز کی تعداد اور آبادی کے مقابلے میں ووٹرز کے فرق کو ظاہر کیا گیا ہے۔