پی ایف یو جے کی اسد کھرل پر حملے اور گل بخاری کے اغوا کی مذمت

بدھ 6 جون 2018 16:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے لاہور میں بول نیوڑ کے سینئر صحافی اسدکھرل پر نامعلوم افراد کے حملے اور ان پر بہیمانہ تشدد ، وقت نیوز کی اینکر پرسن گل بخاری کے اغوا کی شدید مذمت کی ہے اور اسے آزادی اظہار پر حملہ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ اور سیکرٹری جنرل ایوب جان سرہندی نے مشترکہ بیان میں لاہور میں رونما ہونے والے واقعات پر انتہائی غصہ کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ان واقعات کا نوٹس لے اور اس کی ہائی کورٹ کے جج کے ذریعے تحقیقات کرائے۔

دونون رہنماں نے حکومت کو خبردار کیا کہ پی ایف یو جے ان واقعات کو صحافیوں کوپیشہ ورانہ فرائض سے روکنے اور پریس کی آزادی پرقدغن لگانے کے مترادف سمجھتی ہے۔ صحافی اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھاتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کسی خوف کے بغیر آزادی اظہار پر حملوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔