پنجاب یونیورسٹی نے چار امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

بدھ 6 جون 2018 16:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) پنجاب یونیورسٹی نے وحید الزماں ولد عبد الرشید کوکیمسٹری کے مضمون میں ان کے’’سپاٹ ٹیسٹ کا مقداری تعین بذریعہ تصویری عمل کاری اور اس کا کیمیائی تجزیہ پر اطلاق‘‘کے موضوع پر،رخسانہ پروین دختر ملک محمد خان کومالیکیولر بائیولوجی کے مضمون میں ان کے’’یک طرفہ اور باہمی جنیاتی مارکرز کا استعمال کرتے ہوئے پاکستانی آبادی کی فارنزک اور فائیلو جنیٹیک خصوصیات کا جائزہ ‘‘کے موضوع پر،سیدہ عذرا بتول دختر سیدعبدالرزاق کواکنامکس کے مضمون میں ان کے’’پنجاب، پاکستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کے معینات ‘‘کے موضوع پراورمنزہ راشد دختر محمد راشد کو آرٹ اینڈ ڈیزائن کے مضمون میں ان کے’’اسکلپچر: اے کنٹروورشل آرٹ فارم ان پاکستان ‘‘کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔