طالبات واساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کادورہ

بدھ 6 جون 2018 16:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) اقبال ماڈل ہائی سکول اینڈ اکیڈمی‘ عثمان بلاک بیگم کوٹ‘لاہورکی طالبات اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے فیملی ویلفیئر میاں میر سینٹر‘ میاں میر کالونی‘ لاہور کینٹ‘مدرسہ جامعتہ الفردوس‘ کالج سٹاپ‘جی ٹی روڈ‘ باغبانپورہ‘لاہور‘الفلاح اکیڈمی یٰسین پارک‘گرین ٹائون‘لاہورکا وزٹ کیا۔

ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 114تھی۔

متعلقہ عنوان :