عالمی شہرت یافتہ آئس کریم باسکن رابنزکی کراچی آمد

بدھ 6 جون 2018 16:56

عالمی شہرت یافتہ آئس کریم باسکن رابنزکی کراچی آمد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) عالمی طور پرآئس کریم کی سب سے بڑی چین باسکن رابنز (Baskin Robbins) نے کراچی 3com ٹاور، بالمقابل بلاول چورنگی پر کراچی میںاپنا پہلا آئوٹ لیٹ کھول لیا ہے۔جون 05 ، 2018 ء کو منعقدہ ایک افتتاحی تقریب میں باسکن رابنز نے نئے آئوٹ لیٹ پر اپنے پہلے مہمان کے طور پر کراچی کے SOS ویلیج کے بچوں کو لطف اندوز کیا اور دنیا بھر میں مشہور اپنی خوشی اور تفریح کے شعور سے انہیں آشنا کیا۔

اس موقع پر مہمانِ خصوصی سابق سینیٹر اور وفاقی وزیر جناب جاوید جبار تھے جو پاکستان میں SOS چلڈرنز ویلیج کے بورڈ کے ایک رکن ہیں ، SOS اپنے مقصد یعنی پاکستان میں ہر مستحق بچے کو پناہ فراہم کرنے کے لئے پُر عزم ہے۔ افتتاحی سے خطاب کرتے ہوئے جاوید جبار نے کہا کہ یہ ایک اچھی بات ہے کہ پاکستان میں تشہیر و تجارت کے ساتھ ترقی کی جارہی ہے، ایک پُر خلوص شخصیت عرفان مصطفیٰ نے اسے معیشت کے مستقبل کے لئے ایک قابلِ استحکام قدم قرار دیا۔

(جاری ہے)

بہت سے بین الاقوامی برانڈز مارکیٹ میں سرمایہ کاری کر رہے تھے اور باسکنز رابنز ان میں سے ایک ہے۔Dunkin ، برانڈ انٹر نیشنل کے نائب صدرجان ورگیس نے اس موقع پر کہا :’’ ہم عرفان ، حارث اور ان کی ٹیم کے ساتھ تعاون کرنے پر بہت خوش ہیں جن کی وجہ سے پاکستان صارفین اور دیگر کو باسکن رابنز برانڈ تیار کرنے ہماری مزیدار آئس کریم اور ذائقہ دار آئسکریم کیک بنانے میں معاونت ہوئی۔

‘‘باسکن رابنز نے پہلے ہی لاہور میں چار آئوٹ لیٹس کھول رکھے ہیں اور کراچی کے 3 Com ٹاور میں اس کا پاکستان میں یہ پامچواں آئوٹ لیٹ ہے۔ دکان میں آنے والے پہلے 31 صارفین کو ایک سال کے لئے مفت آئسکریم ملے گی جب کہ اگلے 100 صارفین کو 31 دنوں کے لئے مفت آئسکریم ملے گی۔SOS ویلیج کے ساتھ معاونت سے پاسکن رابنز کا مقصد اپنے برانڈ کے ذریعے پاکستان بھر میں خوشی اور مسکراہٹ کا فروغ ہے۔

باسکن رابنز اور AHG فلیورز(پرائیویٹ) لمیٹڈ ماسٹر لائسنسنگ معاہدے کے تحت آئندہ برسوں میں پاکستان بھر میں باسکن رابنز کے مزید اسٹورز کھولیں گے۔کراچی آئوٹ لیٹ کی گرانڈ اوپننگ مورخہ07 جون 2018 ء کو بروز جمعرات (افطار کے بعد)07:00 بجے ہوگی۔ باسکن رابنز نے پرالین اورکریم (Praline 'n Cream) ، جاموکا ؑ (Jamoca)، آمنڈ فج (Almond Fudge)، اور ویری بیری سٹرابیری (Very Berry Strawberry) کے علاوہ ریجنل ذائقے جیسے کے مینگو ٹینگو اور تیرامیسو Tiramisu اس نے بنائے،اور یہ صارفین کو مخصوص آئس کریم کیک کی رینج کے علاوہ فروزن بیوریجز (Frozen Beverages)، آئس کریم سنڈیز (Icecream sundaes) پیش کر تا ہے۔

واضح رہے کہ باسکن رابنز دنیا بھر کی 52ممالک میں 7,800 ریسٹورینٹ چلا رہا ہے ۔اور پاکستان سمیت عالمی فرنچائز کی اس کی عالمی سطح پر مسلسل اضافہ جاری رہے گا۔