Live Updates

پاکستان میں جمہوریت کی بقا اور استحکام کے لئے تمام سیاسی جماعتیں کردار ادا کریں‘عزیز الرحمن چن

بدھ 6 جون 2018 16:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ وقت تقاضا ہے کہ سیاست دان محاز آرائی سے گریز کریں اور نان ایشوز میں الجھنے کی بجائے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے تمام توانائیں بروئے کار لائی جائیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ محاز آرائی کی مخالفت کی ہے سیاست دان ماضی سے سبق سیکھیں اور ایک دوسرے کے خلاف غلط زبان استعمال کرنے سے گریز کریں، ن لیگ اور تحریک انصاف کی محاز آرائی اتحاد و یگانگت کے لئے نقصان دہ ثابت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی جمہوریت پاکستان کی سیاست کی اساس ہے۔ عام انتخابات مکمل طور پر آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے پاکستان میں جمہوریت کی بقا اور استحکام کے لئے تمام سیاسی جماعتیں کردار ادا کریں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات