Live Updates

ریحام خان کی سوات میں آؤ بھگت کون کرتا ہے؛ نا قابل یقین شخصیت کا نام سامنے آ گیا

ریحام خان کے سوات میں قیام کے دوران ہوٹل میں رہائش، کھانے پینے اور دیگر اخراجات پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید کے مخالف امیدوار برداشت کرتے ہیں،اینکر عمران خان کا دعوی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 6 جون 2018 17:06

ریحام خان کی سوات میں آؤ بھگت کون کرتا ہے؛ نا قابل یقین شخصیت کا نام ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.06جون 2018ء) ریحام خان کی سوات میں آؤ بھگت کون کرتا ہے؟ نا قابل یقین شخصیت کا نام سامنے آ گیا۔اینکر عمران خان کا دعوی ہے کہ ریحام خان کے سوات میں قیام کے دوران ہوٹل میں رہائش، کھانے پینے اور دیگر اخراجات پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید کے مخالف امیدوار برداشت کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف ریحام خان پر یہ الزام عائد کر رہی ہے کہ ریحام خان کی کتاب کے پیچھے ن لیگ ہے۔

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا ایک پریس کانفرس میں کہنا تھا کہ اس کتاب کے پیچھے جاتی امرا نظر آ رہا ہے۔حنیف عباسی نے کہا تھا کہ اگر ریحام خان کی کتاب آ گئی تو کیا ہو گا۔ رانا ثنا ءاللہ ، حنیف عباسی اور عابد شیر علی حکومت کے بدزبان منسٹر تھے۔ن لیگ کے سابق منسٹر کے پاس ریحام خان کی کتاب کا مواد کیسے موجود تھا؟۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ احسن اقبال نے مریم نواز اور ریحام خان کی ملاقات کروائی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ریحام خان لاکھوں پونڈز کی چھٹیاں گزارتی ہیں۔ ریحام خان تین سال سے کوئی کام نہیں کررہیں ۔ انکے پاس پیسے کہاں سے آرہےہیں؟ ریحام خان ترکی کے ہوٹل کی تصاویر لگاتی ہیں آخر ان کے پاس پیسا کہاں سے آرہاہے۔اسی متعلق گفتگو کرتے ہوے معروف اینکر عمران خان کا کہنا ہے کہ میری سوات میں کچھ صحافیوں سے ملاقات ہوئی جن سے میں نے پوچھا کہ ریحام خان اکثر سوات آتی رہتی ہیں تو ان کے اخراجات کون اٹھاتا ہے۔

تو مجھے سوات کے صحافیوں نے بتایا کہ ریحام خان کے سوات میں تمام اخراجات ایک سیاسی شخصیت برداشت کرتی ہے۔اور وہ سیاسی شخصیت مراد سعید کے مخالف انتخابی امیدوار ہیں۔سوات کے صحافیوں نے مجھے بتایا کہ ریحام خان جب بھی مالاکنڈ آتی ہیں تو ان کے تمام اخراجات سیکیورٹی،رہائش،کھانا پینا اور باقی تمام سفری سہولیات بھی ایک سیاسی شخصیت برادشت کرتی ہے جو مراد سعید کے خلاف الیکشن لڑنے جا رہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات