کویت کی مساجد میں اعتکاف، قیام اللیل کا اہتمام،رش سے بچنے کے لیے شہریوں کو جلدی گھروں سے نکلنے کی ہدایت

بدھ جون 17:29

کویت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہوتے ہی کویت کی مختلف مساجد میں معتکفین نماز مغرب کے بعد اعتکاف میں بیٹھ گئے۔ اس کے ساتھ قیام اللیل کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق وزارت اوقاف نے بتایاکہ کویت بھر کی مساجد میں قیام اللیل کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ سلسلہ ماہ شوال کی چاند رات تک جاری رہے گا۔وزرات داخلہ کے مطابق کویت کی مختلف مساجد میں سیکورٹی اہلکار، فائر بریگیڈ، شہری دفاع اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی مختلف ٹیمیں ترتیب دے دی گئیں ہیں جو نمازیوں اور عبادت گزاروں کی خدمت کے لئے موجود ہوںگی۔ رش سے اجتناب برتتے ہوئے لوگوں کو گھروں سے جلدی نکلنے کی تاکید کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :