پارٹی اقتدار میں آکر صوبے میں امن امان کی بحالی محرومیوں کا خاتمہ کرینگے ،ْ میر شمس مینگل

پاکستان کے سالمیت کے خلاف کام کرنے والے پارٹیوں کوبے نقاب کرینگے، مرکزی رہنماء بلوچستان عوامی پارٹی

بدھ 6 جون 2018 17:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء میر شمس مینگل نے کہا ہے کہ پارٹی اقتدار میں آکر صوبے میں امن امان کی بحالی محرومیوں کا خاتمہ کرینگے اور پاکستان کے سالمیت کے خلاف کام کرنے والے پارٹیوں کوبے نقاب کرینگے ‘ یہ بات انہوںنے منگل کے روزپشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے علا قائی سیکرٹری ملک ولی محمد درانی ‘اسماعیل بڑیچ اور ظہور خان مشوانی کے ساتھیوں سمیت بی اے پی میں شمولیت کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر سلطان مزدور یار بھی موجود تھے انہوںنے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے برسر اقتدار آکر نفرتوں کا خاتمہ اور عوام کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرینگے انہوںنے کہا کہ بلوچستان میں بعض جماعتیں غیر ملکی ایجنڈے پر کام ملک کو غیر مستحکم کر رہے ہیں ایسے جماعتوں کو بے نقاب کرینگے اس مو قع پر ملک ولی محمد درانی اور دیگر نے کہا ہے کہ سابقہ حکومت میں شامل جماعتوں نے برادر اقوام کو لڑا کر اقتدار حاصل کی جس کی سیا ست ناکام ہو چکے ہیں انہوںنے کہا کہ ہم اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پارٹی کے مرکزی رہنماء میر شمس مینگل کی قیادت میں بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہیں اور بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر یںگے ۔

متعلقہ عنوان :