اسلام آباد تھانہ سبزی منڈی پولیس کی بڑی کارروائی ،بینکوں سے رقم نکلوانے والے شہریوں کو گن پو ائنٹ پرلوٹنے والا چار رکنی گروہ گرفتار

ملزمان سے لوٹی گئی رقم، طلا ئی زیورات،موبائل فون، دو موٹر سائیکل ،وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ،ایمونیشن برآمد

بدھ جون 17:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) اسلام آباد تھانہ سبزی منڈی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بینکوں سے رقم نکلوانے والے شہریوں کو گن پو ائنٹ پرلوٹنے والا چار رکنی بین الصوبائی گروہ گرفتار، ملزمان سے لوٹی گئی رقم، طلا ئی زیورات،،موبائل فون، دو موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ایمونیشن برآمد کر لیا،دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے ملتان اور راولپنڈی کے علاقوں میں بھی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے وہاں کی پولیس کو بھی مطلع کردیا گیا۔

یہ گروہ قبل ازیں بھی ڈکیتی کے مقدمات میں چالان ہو چکا ہے، مزید تفتیش جا ر ی ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمان بگو ی نے ڈکیتی اورسرقہ بالجبرکی وارداتو ں کی روک تھا م اور ان میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کا ٹا سک ایس پی زبیر احمد شیخ کو دیا ، جنہو ں نے اے ایس پی انڈ سٹر یل ایر یا کی زیر نگر انی ، ایس ایچ او تھانہ سبز ی منڈی انسپکٹر اسجد محمود ، اے ایس آئیز رشید احمد ، عدیل ، فخر ہیڈ کنسٹبیل ، محمد خا لد کنسٹیبل معہ دیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی ، تشکیلی ٹیم نے سر قہ با لجبر اور راہزنی کی وارداتو ںمیں ملوث گر وہ کے تین ملزمان محمد رضوان ولد حق نو از، محمد سلیم ولد محمد اقبال اورمحمد عمران عرف ما نا ولد نو ر شامل ہیں کو گرفتار کر لیا ، ملزمان سے لوٹی گئی رقم، طلا ئی زیورات،،موبائل فون، دو موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ایمونیشن برآمدکر لیا۔

(جاری ہے)

دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں. ملزمان کے خلاف تھا نہ سبز ی منڈی میں ڈکیتی اور سٹر یٹ کر ائم کے ذیل مقدما ت 385/17زیر دفعہ 392/411ت پ، مقدمہ 336/17زیر دفعہ 392/411ت پ، مقدمہ 03/18زیر دفعہ 392/411ت پ مقدمہ 18/18زیر دفعہ 392/411ت پ، مقدمہ 30/18زیر دفعہ 392/411ت پ، مقدمہ 74/18زیر دفعہ 356/411ت پ، مقدمہ 61/18زیر دفعہ 392ت پ، مقدمہ 132/18زیر دفعہ 392ت پ، مقدمہ 238/18زیر دفعہ 411ت پ ، مقدمہ 239/18زیر دفعہ 411ت پ درج ہیں ،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے ملتان اور راولپنڈی کے علاقوں میں بھی وارداتیں کرنیکا انکشاف کیا ہے وہاں کی پولیس کو بھی مطلع کردیا گیا.یہ گروہ قبل ازیں بھی ڈکیتی کے مقدمات میں چالان ہو چکا ہی,ایس ایس پی اسلام آباد نجیب الرحمن بگوی پو لیس ٹیم کو اعلیٰ کارکردگی پر نقد انعامات دینے کا اعلان کیا ہے، انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہدا یا ت جاری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے تما م تر ضر وری اقدامات بر ئوے کا ر لا تے ہوئے جر ائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کو یقینی بنا یاجا ئے تا کہ شہر یو ں کو ریلیف مہیا کیا جا سکے ۔