نواں کلی و ملحقہ علاقوں میں طویل لوڈ شیڈنگ ‘معمولات زندگی متاثر

افطار و تراویح میں بجلی کی بندش سے روزہ داروں کو مشکلات ‘ پانی کی بھی قلت پیدا ہو گئی ‘ مسئلے پر توجہ دینے کا مطالبہ

بدھ 6 جون 2018 17:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) نواحی علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ جاری ‘ معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے نواں کلی الائی کالونی آخری بس اسٹاپ اور گردونواح کے مکینو ں نے بتایا کہ گرمی میں شدت آتے ہی بجلی غائب ہو گئی ہے کئی کئی گھنٹے لوڈ شیڈنگ کے بعد جب بجلی فراہم کی جاتی ہے تو وولٹیج انتہائی کم ہوتا ہے جس کے باعث قیمتی برقی آلات خراب ہو رہے ہیں جبکہ افطار اور تراویح کے اوقات میں بھی روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مکھیوں اور مچھروں کی بہتات اور بجلی نہ ہونے کے باعث بچے بوڑھے اور خواتین بلبلا اٹھے ہیں متعلقہ حکام کو صورتحال سے آ گاہ کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے جبکہ پانی کی بھی قلت پیدا ہو گئی ہے مکینو ںنے کیسکو حکام سے مطالبہ کیا کہ لوڈ شیڈنگ کے د ورانیئے میں کمی اور وولٹیج درست کیا جائے ورنہ شدید احتجاج کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :