ڈی او ای کچھی حفیظ کھوسہ مسلح افراد کا قاتلانہ حملہ،حملے میں ڈی ای او کچھی زخمی

بدھ 6 جون 2018 17:30

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) محکمہ تعلیم کچھی میں بوگس ملازمین ،کرپٹ اور جعل ساز مافیا کے خلاف آواز بلند کرنے کی پاداش میں ڈی او ای کچھی حفیظ کھوسہ پر انکے گھر واقع کوئٹہ کلی بنگلزئی میں شب گزشتہ مسلح افراد کا قاتلانہ حملہ،شدید زخمی کردیا اہل محلہ کی شوروغل کی وجہ سے حملہ آور فرار واقعہ کا مقدمہ چار نامزد افراد پر درج،تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن کچھی حفیظ اللہ کھوسہ پر ان کے گھرواقع کوئٹہ کلی بنگلزئی میں پانچ موٹر سائیکلوں پر سوار دس سے پندرہ مسلح افراد نے حفیظ کھوسہ کے مطابق انکے گھر پر دستک دی باہر نکل کر دیکھا تو مسلح افراد نے اچانک مجھ پر ڈنڈوں سے حملہ کردیا اور بعد آزاں فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا فائرنگ کی آواز سن کر اہل محلہ کی شورغل کی وجہ سے مسلح افراد با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے واقعہ کا مقدمہ چار نامذد ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ہے دریں اثناء ضلع کچھی کے تعلیم دوست حلقوں،سماجی رہنماؤں ،میڈیا نمائندگان صدر ڈھاڈر پریس کلب محمد عارف بنگلزئی،صدر شہید خلیل سمالانی پریس کلب مچھ غلام سرور تالپور،صدر نیشنل پریس کلب بھاگ عبدالرحمان بنگلزئی اور سیسانے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ اقدام قرار دیا انہوں نے کہا کہ ڈی او ای کچھی حفیظ کھوسہ ایک مخلص اور ایماندار شخص ہیں ان پرضلع میں تعلیمی جہاد،بوگس ملازمین ،کرپٹ اور جعل ساز مافیا کے خلاف آواز بلند کرنے اور انکے گھناؤنے فعلوں کو منظر عام پر لانے کی پاداش میں قاتلانہ حملہ کیا گیا انہوں نے بیان میں اعلیٰ حکام سے واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیکرحفیظ کھوسہ کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔