بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ (کل) کھیلا جائے گا

افغانستان کو تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ،ْرپورٹ

بدھ 6 جون 2018 17:39

بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ ..
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) بنگلہ دیش اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (کل) جمعرات کو کھیلا جائے گا۔ افغانستان کی ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق سیریز کی تیاری کے حوالے سے افغانستان نے بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز رکھی تھی جس کا تیسرا اور آخری میچ (آج) جمعرات کو کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ فغانستان کی ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بنگلہ دیش ٹیم کو 45 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں افغانی ٹیم نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی ۔