مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہداللہ خان نے حلقہ این اے 249 کراچی سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

بدھ 6 جون 2018 17:39

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنماسینیٹر مشاہداللہ خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کراچی سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے جبکہ ان کے صاحبزادے ڈاکٹر افنان خان مسلم لیگ (ن) کی طرف سے این اے 247 کراچی سے کاغذات نامزدگی آج (جمعرات کو) جمع کرائیں گے۔

(جاری ہے)

مشاہد اللہ خان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کراچی کی سیاست سے حقیقی تبدیلی لائے گی اور کراچی میں مسلم لیگ (ن) سرپرائز دے گی۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی قیادت میں کراچی کو امن کا تحفہ دیا ۔ کراچی کے عوام کے لئے گرین لائن اور دیگر سہولیات کے لئے وفاق نے مدد کی، اس لئے کراچی کے عوام اپنے محسنوں کو یاد رکھیں گے۔