ڈیجیٹل بینکاری کی شرح میں نمایاں اضافہ،90 کھرب کی ٹرانزیکشنز

جنوری تا مارچ کے دوران پی آر آئی ایس ایم ٹرانزیکشنز کی شرح پچھلی سہ ماہی کے مقابلے 6.7فیصدبڑھ گئیں، اسٹیٹ بینک

بدھ 6 جون 2018 17:40

ڈیجیٹل بینکاری کی شرح میں نمایاں اضافہ،90 کھرب کی ٹرانزیکشنز
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) رواں مالی سال 2017-18 کی تیسری سہ ماہی کے دوران پاکستان رئیل ٹائم انٹربینک سیٹلمنٹ میکانزم کے ذریعے 90.1 کھرب روپے کی ٹرانزیکشنز کی گئیں۔ اسٹیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق حالیہ سالوں کے دوران ڈیجیٹل ذرائع سے کی جانے والی بینکاری کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے کیونکہ ان ذرائع سے بینکنگ کی تیز ترین سہولتوں تک رسائی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کواٹرلی پے منٹ سسٹم ریویو رپورٹ کے مطابق جنوری تا مارچ 2018 کے دوران گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں پی آر آئی ایس ایم کے ذریعے کی جانے والی ٹرانزیکشنز کی شرح میں 6.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اس دوران 4 لاکھ 46 ہزار 500 ٹرانزیکشنز کے ذریعے 90 کھرب روپے سے زائد کا لین دین کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں جنوری تا مارچ کے دوران پی آر آئی ایس ایم کے ذریعے کی جانے والی ٹرانزیکشنز کی مالیت میں 3.8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :