گورنر سندھ نے یتیم بچوں کو افطار ڈنر دیا، المصطفیٰ سوسائٹی کو ایمبولینس اور میت گاڑی کی چابیاں پیش کیں
سماجی بھلائی کی تنظیمیں عوام کو سہولیات کی فراہمی میں حکومت کی مدد گار اور معاون ہیں ، یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت نہ صرف ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے بلکہ بے انتہا ثواب کا باعث بھی ہے،گورنر محمد زبیر
بدھ 6 جون 2018 17:46
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سماجی بھلائی کی تنظیمیں عوام کو سہولیات کی فراہمی میں حکومت کی مدد گار اور معاون ہیں ، یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت نہ صرف ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے بلکہ بے انتہا ثواب کا باعث بھی ہے اس ضمن میں المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی بے سہارا بچوں کی عصر حاضر کے مطابق تربیت ، رہائش کے انتظام ، خوراک اور انسانی ضروریات کی فراہمی میں اہم انسانی خدمت پر معمور قابل تحسین ادارہ ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کی اس تقریب میں شرکت کی دعوت اور میزبانی کا موقع دینے پر میں سوسائٹی کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں کیونکہ ان بچوں کو گورنر ہائوس میں مدعو کرنا میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے،ان بچوں کی مسرت میرا قیمتی اثاثہ ہے ۔ گورنرمحمد زبیر نے کہا کہ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی معاشرہ کے ضرورت مند اور نادار طبقات کو تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی میں بے مثالی خدمت کررہی ہے ان دو شعبوں کے علاوہ سماجی خدمت میں بھی سوسائٹی کا ملکی و بین الاقوامی سطح پر نمایاں کردار ہے ، میں نے المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کو بڑے قریب سے دیکھا ہے اور میں اس کی کارکردگی سے متاثر ہوا ہوں ، بلاشبہ سوسائٹی کے روح ِ رواں حاجی حنیف طیب ہمہ جہت شخصیت کے مالک ہیں ، ان کی ذاتی دلچسپی اور جوش و خروش کے باعث سوسائٹی تینوں شعبوں میں بہترین کام کررہی ہے ، حاجی حنیف طیب کی شخصیت ہمارے معاشرہ کے لئے لائق تقلید مثال ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یتیم بچوں کی رہائش کے لئے ’’ میرا گھر ‘‘ منصوبہ المصطفیٰ سوسائٹی کا ایک اہم کارنامہ ہے جس کا گذشتہ برس میں نے افتتاح کیا تھا، سوسائٹی کی جانب سے ضعیف العمر افراد کے لئے رہائش کا قیام بھی خوش آئند ہے، میں المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرواتا ہوں۔ گورنر ہائوس میں دیئے گئے افطار ڈنر میں گورنرسندھ نے بچوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ان میں گھل مل گئے ، بچوں نے اپنے درمیان گورنرسندھ کو دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا، بچوں نے اپنی کفالت ، تعلیم، دیکھ بھال اور طبی سہولیات کے بارے میں گورنرسندھ کو بتاتے ہوئے کہ ادارہ میں ان کی بہت اچھی دیکھ بھال ہوتی ہے انھیں گھر جیسا ماحول اور ماں باپ کی شفقت اور پیار ملتا ہے ۔گورنرسندھ نے کہا کہ میری دعا ئیں آپ کے ساتھ ہیں مجھے امید ہے کہ آپ سب معاشرہ کا قیمتی اثاثہ ثابت ہوں۔ افطار ڈنر میں بچوں نے قرآن پاک کی تلاوت اور نعت رسول کریمﷺ بھی پیش کی۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.