Live Updates

انیلہ خواجہ نے ریحام خان کےالزامات کوبے سروپا قراردےدیا

ریحام خان جتنے رضی الزام لگا لےمیں اپنا مشن جاری رکھوں گی،پارٹی میرے کام کی اورمیری عزت کرتی ہے،پاکستان صرف وطن کی محبت میں آئی۔ پی ٹی آئی کی بین الاقوامی میڈیا کوآرڈینیٹرانیلہ خواجہ کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 6 جون 2018 17:34

انیلہ خواجہ نے ریحام خان کےالزامات کوبے سروپا قراردےدیا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 جون 2018ء) : تحریک انصاف کی بین الاقوامی میڈیا کوآرڈینیٹرانیلہ خواجہ نے کہا ہے کہ ریحام خان جتنے مرضی الزام لگا لے میں اپنا مشن جاری رکھوں گی،تحریک انصاف میرے کام کی اور میری عزت کرتی ہے، پاکستان صرف وطن کی محبت میں آئی۔ انہوں نے ریحام خان کی کتاب پراپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تمام الزامات کو بے سروپا قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صرف وطن کی محبت میں آئی تھی۔انیلہ نے کہا کہ ریحام خان جتنے مرضی الزام لگا لے میں اپنا مشن جاری رکھوں گی۔تحریک انصاف میرے کام کی اور میری عزت کرتی ہے۔واضح رہے ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان کے قریبی ساتھیوں زلفی بخاری ، وسیم اکرم اور انیلہ خواجہ پر جنسی نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنی کتاب میں ریحام خان نے اپنے سابق شوہر اعجاز رحمان پر بھی الزامات عائد کیے۔

ان چاروں افراد کی جانب سے ریحام خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔ نوٹس میں ریحام خان سے 14 جون تک جواب طلب کیا گیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں پہلی شادی کا ذمہ دار اعجاز رحمان کو قراردیا۔ صفحہ 243،417 اور 458 پر انیلہ خواجہ پر عمران خان کے ساتھ تعلقات کا الزام عائد کیاگیا ہے۔ کتاب میں انیلہ خواجہ کو چیف آف حرم قرار دیا گیا۔

صفحہ 402 اور 572 پر وسیم اکرم کی مرحومہ بیوی سے متعلق نہایت گھناؤنے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنماء حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پوری تحریک انصاف اس کتاب سے خوفزد ہ ہے۔تحریک انصا ف کو ایک خاتون سے متعلق زبان کے استعمال پرشرم آنی چاہیے۔اچھا ہے کہ الیکشن سے پہلے ان کے چہرے بے نقاب ہوگئے ہیں۔اسی طرح مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی ریحام خان سے متعلق ن لیگ پرالزامات کی تردید کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریحام خان کی کتاب میں ایسا کیا ہے جس کا ڈر ہے۔پی ٹی آئی 4روز میں 4پریس کانفرنسزکرچکی ہے۔پھراس کتاب میں ن لیگ کہاں سے آگئی ہے؟ ن لیگ کا کتاب اور ریحام خان کی ذاتی زندگی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات