جسٹس (ر) دوست محمد نے صوبہ خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلی کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

بروقت اور شفاف الیکشن ان کی اولین ترجیحات ہیں، نگراں کابینہ بڑی نہیں ہوگی، نگران وزیراعلیٰ کی گفتگو

بدھ جون 17:49

جسٹس (ر) دوست محمد نے صوبہ خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلی کی حیثیت سے ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) سابق چیف جسٹس،، جسٹس (ر) دوست محمد نے صوبہ خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلی کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ گورنر خیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے نگران وزیراعلی سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب بدھ کو گورنرہاوس پشاورکے جرگہ ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں سبکدوش ہونے والے وزیراعلی پرویزخٹک سمیت سپیکرصوبائی اسمبلی اسدقیصر ، ،چیف سیکرٹری اعظم خان، انجینئرامیرمقام،مولانا گل نصیب خان، سردارحسین بابک،حاجی غلام علی، سابق وزراء ،سیاسی راہنماؤں،وکلاء،اعلی سول حکام اورعمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

بعدازاں نگران وزیراعلی جسٹس (ر) دوست محمد نے گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات کی۔ وہ کچھ دیرگورنرکے ساتھ رہیں اورباہمی دلچسپی کے مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

گورنرنے اس موقع پر انہیں وزیراعلی کامنصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اوران کیلئے نیک تمناؤںکااظہارکیا۔حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں نگراں وزیر اعلیٰ جسٹس (ر)دوست محمد خان کا کہنا تھا کہ ہم آئینی تقاضے پورے کرنے کیلئے محدود مدت کیلئے آئے ہیں، ہماری کوشش ہوگی کہ عوام کو ریلیف فراہم کریں، نگراں وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ بروقت اور شفاف الیکشن ان کی اولین ترجیحات ہیں، نگراں کابینہ بڑی نہیں ہوگی، لوگوں کے ٹیکس کا پیسہ بچانے کی پوری کوشش کرینگے ، جسٹس (ر)دوست محمد نے بتایا کہ نگراں حکومت بجٹ کے معاملے پر سابق حکومت سے قانونی مشاورت اور رہنمائی حاصل کریگی۔