پشاورپولیس نے قماربازی کی محفل الٹ کر 11 قماربازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا

بدھ جون 17:49

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں قماربازی کی محفل الٹ کر 11 قماربازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے داؤ پر لگی رقم اور الات قماربازی برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کوخفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ تھانہ کوتوالی کی حدود محلہ ملک شہزاد میں کچھ افراد رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی تقدس کو پامال کرتے ہوئے قمار بازی میں مصروف ہیں، اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن نے فوری طور پر ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق کی نگرانی میں ڈی ایس پی سٹی II ملک حبیب خان ، ایس ایچ او تھانہ کوتوالی وارث خان سمیت دیگر نفری پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے محلہ ملک شہزاد مکان اذاں اویس میں قمار بازی کی محفل پر چھاپہ لگا کر 11 قماربازوں سیف اللہ، کامران، اشفاق، محسن، نواز، مرسلین، فرمان، سلمان، مہران، اویس اورانور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے انکے قبضے سے داؤ پر لگی رقم69000 ہزار روپے اور الات قماربازی برآمد کرکے گرفتار ملزمان کو تھانہ کوتوالی منتقل کرکے ان کے خلاف حسب ضابطہ مقدمہ درج کرلیا، مزید تفتیش جاری ہے