پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کھیلنا تاریخی موقع ہو گا، سکاٹش قائد

بدھ 6 جون 2018 17:56

پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کھیلنا تاریخی موقع ہو گا، ..
ایڈن برگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) سکاٹ لینڈ ٹیم کے کپتان کائل کوئٹزر نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنا تاریخی موقع ہو گا، گرین شرٹس ٹی ٹونٹی کی خطرناک ٹیم ہے لیکن ہم خوفزدہ نہیں اور ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ سکاٹ لینڈ اور پاکستان کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 12 جون کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

سکاٹ لینڈ نے ایک ہفتے کے دوران انگلینڈ اور پاکستان کے خلاف سیریز کی میزبانی کرنی ہے، سکاٹ لینڈ 10 جون کو انگلینڈ کے خلاف واحد ون ڈی12، 13 جون کو پاکستان کے خلاف دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ سکاٹ لینڈکے قائد نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان ورلڈ کلاس ٹیم ہے اس کے خلاف سیریز کی میزبانی سکاٹش کرکٹ کیلئے ایک تاریخی موقع ہے، ہم سیریز کھیلنے کیلئے پر جوش ہیں، کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے فتوحات حاصل کریں، ایک ہفتے کے دوران دو مختلف ٹیموں کے خلاف سیریز کھیلنے کا موقع بار بار نہیں آتا، پاکستان اور انگلینڈ جیسی ٹیموں کے خلاف کھیلنے سے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا جن کا انہیں مستقبل میں فائدہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :