ماحولیات کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد

بدھ 6 جون 2018 17:56

لاہور۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز کے زیر اہتمام ماحولیات کے عالمی دن کی مناسبت سے اساتذہ ، طلبہ و دیگر افراد کو اس سال کے تھیم’’ پلاسٹک آلودگی پر آگاہی‘‘ فراہم کرنے کیلئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میںپرنسپل کالج پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید، فیکلٹی ممبران، پاکستان بھر سے ماہرین ماحولیات ، صنعتوں سے وابستہ افراد ، این جی اوز کے نمائندگان و دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر مقررین نے پلاسٹک کے استعمال کی حوصلہ شکنی اور ری سائیکلنگ کرنے کے بجائے متبادل ذرائع اپنانے پر زورد یا، ڈاکٹر ساجد رشید نے کہا کہ پلاسٹک سے پھیلنے والی آلودگی کی روک تھام کیلئے ضروری ہے کہ ہم پلاسٹ بیگز کے استعمال کو ترک کرکے اس کا متبادل تلاش کریں گے۔