پنجاب یونیورسٹی نے چار امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

بدھ 6 جون 2018 17:56

لاہور۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) پنجاب یونیورسٹی نے وحید الزماں کوکیمسٹری کے مضمون میں ان کے’’سپاٹ ٹیسٹ کا مقداری تعین بذریعہ تصویری عمل کاری اور اس کا کیمیائی تجزیہ پر اطلاق‘‘کے موضوع پر، رخسانہ پروین کومالیکیولر بائیولوجی کے مضمون میں ان کے’’یک طرفہ اور باہمی جنیاتی مارکرز کا استعمال کرتے ہوئے پاکستانی آبادی کی فارنزک اور فائیلو جنیٹیک خصوصیات کا جائزہ ‘‘کے موضوع پر، سیدہ عذرا بتول کو اکنامکس کے مضمون میں ان کے’’پنجاب، پاکستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کے معینات ‘‘کے موضوع پر اور منزہ راشد کو آرٹ اینڈ ڈیزائن کے مضمون میں ان کے’’اسکلپچر: اے کنٹروورشل آرٹ فارم ان پاکستان ‘‘کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔