مائیکرو فنانس انڈسٹری کو ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک اور ٹی پی ایس کے مابین معاہدہ

بدھ 6 جون 2018 17:57

لاہور۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) پاکستان کی مائیکرو فنانس انڈسٹری کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم سروسز کے ذریعے ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک اور ٹی پی ایس کے مابین معاہدہ طے پا گیا ہے، تقریب میں پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک کے بورڈ ممبرز و دیگر نے شرکت کی، معاہدے کا مقصد ایسے افراد کو فنانشل سروسز کے دائرہ کار میں لانا ہے جو اب تک بینکنگ سروسز سے یا تو دور ہیں یا محدود سطح کا فائدہ اٹھا پا رہے ہیں، اس اقدام کیلئے یو کے ایڈ کے ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ کے تعاون کا شکریہ ادا کیا گیا، ڈیجیٹل پلیٹ فارم سروسز کی بدولت مائیکرو فنانس پرووائیڈرز ڈیجیٹل فنانشل سروسز میں نئے سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہو سکیں گے، اس معاہدے کی بدولت مائیکرو فنانس سیکٹر دس ملین قرض دہندگان، پچاس ملین ڈیپازٹ اکائونٹس اور گیارہ ملین انشورنس کلائینٹس حاصل کرنے کا حدف 2020 تک حاصل کر سکے گا، پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک، ٹی پی ایس کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈیجیٹل پیمنٹ سروسز کو مزید بہتر بنانے میں کام کریگا، ڈیجیٹل پلیٹ فارم سروسز بنانے سے نیشنل فنانسل انکلوژن سٹریٹجی اور فنانشل انکلوژن پروگرام میں طے کئے گئے اہداف کو حاصل کرنے میں خاطر کواہ مدد ملے گی، ٹی پی ایس کی جانب سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم لگائے جانے سے مائیکرو فنانس سے جڑے ادارے پورے ملک میں اپنے کام کو مزید بہتر مناتے ہوئے وسعت دے سکیں گے، اس سسٹم سے لون مینجمنٹ، ری پیمنٹ ، ریئل ٹائم فنڈز ٹرانسفر اور بلنگ سسٹم کے حوالے سے مائیکرو فنانس انڈسٹری میں بہتری آئیگی، مستقبل میں اس پلیٹ فارم کی بدولت ایم والٹس کی تعداد میں اضافہ کے حوالے سے بھی مدد ملے گی، اس موقع پر پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک کے چیف ایگزیکٹو سید محسن احمد کا کہنا تھا کہ اس معاہدے سے ایک ایسے سفر کا آغاز ہو گیا ہے جس کی بدولت مائیکرو فنانس آپریشنز کو ڈیجیٹلائز کیا جا سکے گا، انہوں نے کہاکہ ہمارا عزم ہے کہ ہم گلی میں نچلی سطح پر بھی کاروبار کرنے والے فراد کو بھی اس نیٹ ورک کا حصہ بنانے میں کامیاب ہوں، اس موقع پرٹی پی ایس کے چیف ایگزیکٹو شہزاد شاہد نے کہا کہ ٹیکنالوجی ہی وہ واحد راستہ ہے جس کی بدولت ہم کم آمدن والے افراد کو بر وقت اور آسانی سے فنانشل نیٹ ورک میں لاسکتے ہیں، انہوں نے پی ایم این کے ساتھ اشتراک پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹی پی ایس پہلے بھی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے مختلف بینکوں کو آپس میں کنیکٹ کر چکا ہے، اس معاہدے ٹی پی ایس کو موقع ملا ہے کہ عوام کی بڑی تعداد کو فنانشل نیٹ ورک میں لا سکے جو کہ اب تک ڈیجیٹل فنانشل سروسز سے دور ہیں، شہزاد شاہد کا مزید کہنا تھا کہ اس معاہدے کی بدولت پاکستان کی معیشت میں بہتری کے ساتھ ساتھ عام آدمی کی زندگی میں بھی مثبت تبدیلی آئیگی۔