چین کا 2025 تک 11مزید موسمیاتی سیٹلائٹس مدار میں بھیجنے کا منصوبہ

بدھ 6 جون 2018 17:57

ژی چینگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) چین 2025تک 11مزید موسمیاتی سیٹلائٹس مدار میں بھیجنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے اس کا مقصد موسم کے بارے میں پیشنگوئی کو زیادہ صحیح اور بہتر بنانا ہے تا کہ قدرتی آفات کے دوران لوگوں کو اس سے بچایا جا سکے ۔

(جاری ہے)

چین کی قومی سپیس ایڈمنسٹریشن کے مطابق جن سیٹلائٹس کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ان میں فینگ ینگ3 سیٹلائٹ اور دوفینگ ین4سیٹلائٹ شامل ہیں ۔ چین میکروویوڈیٹینشل سیٹلائٹ بھی مدار میں بھیجنا چاہتا ہے تا کہ طوفانوں،بارش اور سخت موسم کے بارے میں پہلے سے بہتر مانیٹرنگ کی جا سکے ۔چین کے پاس اس وقت بھی خلاء میں فینگ ین سیریز کی 17موسمیاتی سیٹلائٹس خلاء میں موجود ہیں جن میں سے 8کام کر رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :