منگولیا کے جنگلات میں آگ پر پانچ دن بعد قابو پا لیا گیا

آگ سے 5100 ہیکٹر رقبے پر جنگلات جل کر راکھ ہوگئے،مقامی حکام کارروائی میں ہزاروں پولیس اہلکاروں ، ملیشیا اور آگ بجھانے والے عملے نے حصہ لیا

بدھ 6 جون 2018 17:57

ہوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) شمالی چین کے خودمختار ریجن اندرونی منگولیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر پانچ دن کی جدوجہد کے بعد بدھ کے روز قابو پا لیا گیا ۔ مقامی حکام کے مطابق آگ جمعہ کے روز ہانما قدرتی ذخیرے میں لگی جو کہ شمالی علاقے میں ہنگان پہاڑوں میں واقع ہے ۔

(جاری ہے)

آگ اس قدر شدید تھی کہ وہ قریبی صوبے ہیلانگ جیانگ تک پھیل گئی تا ہم آگ بجھانے والے عملے اور ریسکیو ٹیموں نے ہیلی کاپٹروں اور گاڑیوںکی مدد سے پانچ روزہ جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا ۔

آگ سے 5100 ہیکٹر رقبے پر جنگلات جل کر راکھ ہوگئے ان میں 4500ہیکٹر رقبے پر اندرونی مینگولیا اور 600ہیکٹر رقبے پر ہیلانگ جیانگ میں جنگلات تباہ ہوئے ۔ آگ بجھانے کے عمل میں ہزاروں مسلح پولیس اہلکاروں ، جنگلات پولیس ، ملیشیا اور آگ بجھانے والے عملے نے حصہ لیا ۔

متعلقہ عنوان :