ایئرچائنا اورایئرکینیڈا جلد ہی جوائنٹ وینچرمعاہدے پر دستخط کرینگی

بدھ جون 17:57

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) ایئر چائنا لمیٹڈ اور ایئر کینیڈا نے ایک مشترکہ معاہدے پر دستخط کریں گے جس کے بعد چین کی سرکاری ایئرلائن پہلی ایئر لائن ہوگی جو نارتھ امریکہ کے لئے فضائی سروس شروع کریگی ۔

(جاری ہے)

دونوں کمپنیوں نے ایک ہینڈآئوٹ جاری کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے انہیں توقع ہے یہ معاہدہ موسم بہار تک عمل میں آ جائے گا ۔ اس سے قبل دونوں کمپنیوں کے درمیان کوڈ شیئر کرنے اورمسافروں کو ایک دوسرے کے لائونج استعمال کرنے کی اجازت بھی موجود ہے تا ہم اب یہ مکمل مشترکہ معاہدہ زیادہ وسیع ہو جائے گا جس سے دونوں کمپنیوں کے درمیان تعاون میں مزید اضافہ ہوگا ۔ ایئر کینیڈا کا کہنا ہے کہ اس سے اسے بہتر کام کرنے میں مدد ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :