مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوج کی ظالمانہ کاررائیاں جاری، 3مجاہدین شہید

بدھ 6 جون 2018 17:58

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ظالمانہ کاررائیاں جاری ہیں،بھارتی سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 3مجاہدین شہید ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں مزید 3 کشمیری مجاہدین شہید ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ماچھل سیکٹرمیں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ اس سے قبل بھی بھارتی فورسز نے ضلع کپواڑہ میں 3 نجاہدین کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا تھا۔