بھارتی ائر فورس کا لڑاکا طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ،پائلٹ ہلاک

بدھ جون 17:58

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) بھارتی ائر فورس کا ایک لڑاکا طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ہو گیا،پائلٹ ہلاک ہو گیا، حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ایئر فورس کا ایک لڑاکا طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں پائلٹ ایئرکموڈور سنجے چوہان ہلاک ہوگئے۔۔اطلاعات کے مطابق بھارتی فضائیہ کا جیگوار فائٹر جیٹ طیارہ دوران پرواز کچھ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

حادثے میں پائلٹ ایئر کموڈور سنجے چوہان ہلاک ہو گئے۔ تاحال طیارے کے گرنے کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا ہے۔۔بھارتی فضائیہ نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے۔۔بھارتی فضائیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایئر کموڈور سنجے چوہان نے جامنگر ایئر بیس سے معمول کی مشق کے لیے پرواز بھری تھی کہ کچھ کے علاقے مندرا میں طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ ایئرکموڈور سنجے چوہان اس حادثے میں شدید زخمی ہوگئے جو دوران علاج جانبر نہ ہوسکے۔ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آنے تک حادثے کی وجوہات کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :