شقی القلب بیٹے نے محض 200روپے کے لئے باپ کو قتل کر دیا

بدھ 6 جون 2018 17:58

شقی القلب بیٹے نے محض 200روپے کے لئے باپ کو قتل کر دیا
بلیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) بھارت میں شقی القلب بیٹے نے محض 200روپے کے لئے اپنے باپ کو قتل کر دیا، مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں بلیاضلع قصبہ رسڑا میں محض 200روپے کے تنازع پر بیٹے نے باپ کو لاٹھیوں سے حملہ کرکے قتل کردیا۔

(جاری ہے)

نائب پولیس کپتان وکرانت کے مطابق رسڑا نگر کے شری ناتھ بابا چوراہے کے نزدیگ گوری شنکر راج بھر کا اپنے بیٹے ترلوکی سی200روپے کے معاملے پر کہا سنی ہوگئی جس پر طیش میں آکر بیٹے نے لاٹھی سے سر پر وار کردیا جس سے موقع پر ہی باپ کی موت ہوگئی۔

واقعہ کے بعد ترلوکی فرار ہوگیا۔گوری شنکر کے دوسرے بیٹے ارجن نے ترلوکی کیخلاف کیس درج کرایا۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرنے کے بعد ملزم کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :