وائٹ ہائوس کی ابلاغی معاون کیلے سیڈلر مستفی ہو گئیں

بدھ 6 جون 2018 18:01

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاس کی ابلاغی معاون کیلی سیڈلر مستعفی ہوگئیں ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاس کی ابلاغی معاون کیلی سیڈلر مستعفی ہوگئیں ۔واضح رہے کیلی سیڈلرنے امریکی سینیٹرو سابق نائب صدر جون میک کین کی بیماری کا مذاق اڑایاتھا۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاوس کے پرنسپل ڈپٹی پریس سیکریٹری راج شاہ نے تصدیق کی ہے کہ کیلی سیڈلر اب صدر کے ایگزیکٹو آفس کی ملازم نہیں۔

سیڈلر نے ایک میٹنگ میں میک کین کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا تھا کہ جینا ہوسپل کی بطور سی آئی اے ڈائریکٹر نامزدگی میک کین کیلئے اس لیے کوئی معنی نہیں رکھتی کہ وہ مر رہے ہیں۔سیڈلر نے ان الفاظ پرعوام کے سامنے معذرت نہیں کی تھی بعد ازاں سخت تنقید کا نشانہ بننے پر خاتون نے فون پر میک کین کی صاحبزادی میگھن سے معذرت کر لی تھی۔ تاہم اس کے بعد میگھن نے سوال اٹھایا تھا کہ سیڈلر اب تک وائٹ ہاوس کی ملازمت پر برقرار کیوں ہیں۔