کرپشن کیس ،ڈائریکٹر ڈی ایم سی ساؤتھ جاوید قمر نے ضمانت کے لیے درخواست دائر کردی

بدھ 6 جون 2018 18:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) سندھ ہائیکورٹ میں محکمہ بلدیات سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن کا معاملہ، ڈائریکٹر ڈی ایم سی ساؤتھ جاوید قمر نے ضمانت کے لیے درخواست دائر کردی۔

(جاری ہے)

بدھ کوسندھ ہائی کورٹ میں ڈائریکٹر ڈی ایم سی ساؤتھ کی درخواست ضمانت کی سماعت پر عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو 5 جولائی کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جاوید قمر کے خلاف کرپشن کی تفصیلات بھی طلب کرلیں،درخواست گزارکا کہنا ہے کہ جاوید قمر اور محکمہ بلدیات کے خلاف نیب انکوائری کررہا ہے، جاوید قمر اور دیگر بھی تک کوئی الزام ثابت نہیں ہوا،جب تک نیب کی انکوائری مکمل نہیں ہوجاتی، جاوید قمر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے،جاوید قمر، رمضانسولنگی اور دیگر پر اربوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے،جاوید قمر سے دیگر ملزمان عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں