Live Updates

الیکشن سے قبل ہی بے ضابطگیوں کو سامنے لا رہے ہیں،این اے 125میں پری پول دھاندلی کی جارہی ہے ‘یاسمین راشد

شیڈول جاری ہونے کے بعد ترقیاتی کام نہیں کرائے جا سکتے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے ‘مرکزی رہنما تحریک انصاف

بدھ 6 جون 2018 18:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنما و امیدوار این اے 125 ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ الیکشن سے قبل ہی بے ضابطگیوں کو سامنے لا رہے ہیں، این اے 125میںبارہ سو بلاک کوڈ میں آبادی کم ہے اور ووٹر زیادہ ہیںہم نے پورے حلقے میں پچاس بلاک کوڈ کی مثالیں الیکشن کمیشن کو دے دی ہیں، 2013کے الیکشن میں ٹوٹل ووٹر تین لاکھ اکیس ہزارتھے،اب چار لاکھ چونسٹھ ہزار ووٹر ہیں، ڈیڑھ لاکھ ووٹروں کا اضافہ کیا گیا ہے، بتایا جائے یہ ووٹرز کون ہیں اس سلسلے میں الیکشن کمیشن میں پیٹیشن دائر کر دی ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر کے باہر پریس کانفرس کر تے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن سے قبل ہی بے ضابطگیوں کو سامنے لا رہے ہیں،ریٹرننگ آفیسر آصف بشیر ایڈیشنل سیشن جج کے پاس پیٹیشن دائر کر دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ این اے 125میں پری پول دھاندلی کی جارہی ہے ،شیڈول جاری ہونے کے بعد ترقیاتی کام نہیں کرائے جا سکتے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے حلقہ ایک سو پچیس میںپہلے سے بنی ہوئی سڑک کو اکھاڑ کو بار بار بنایا جا رہا ہے، جاری ترقیاتی کاموں پر اعتراض فائل کردیا، مریم نواز یو سی چیئرمینوں کے ذریعے سڑکیں اور گلیاں تعمیر کروا رہی ہیں۔

الیکشن کمیشن میں جعلی وٹرز کیخلاف بھی پٹیشن دائر کردی ہے الیکشن کمشن نے ابتک 30 ہزار بوگس ووٹوں کو وٹر لسٹوں سے نہیں نکالاابھی تک ان وٹرز کی نشاندہی ہی نہیں ہوسکی کہ وہ کہاں سے ہیں، ہم الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بے ضابطگیوںکا فوری نوٹس لے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات