Live Updates

الیکشن کمیشن کا نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے کل اجلاس طلب

اسپیکرپنجاب اسمبلی نےنگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے4 نام بھجوادیے،حکومتی ناموں میں جسٹس ریٹائرڈ سائرعلی اورذکاء اللہ جبکہ اپوزیشن کی جانب سےڈاکٹرحسن عسکری اورایازمیرشامل ہیں۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 6 جون 2018 17:58

الیکشن کمیشن کا نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے کل اجلاس طلب
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 جون 2018ء) : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی نامزدگی کیلئے کل اجلاس طلب کرلیاہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے 4نام بھجوادیے، حکومتی ناموں میں جسٹس ریٹائرڈسائر علی اور ذکاء اللہ جبکہ اپوزیشن کی جانب سے ڈاکٹر حسن عسکری اور ایاز میر شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی نامزدگی کیلئے الیکشن کمیشن نے کل صبح ساڑھے 9بجے اجلاس طلب کرلیاہے۔

چیف الیکشن کمشنرکی زیرصدارت اجلاس میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے مشاورت کی جائے گی۔ جبکہ مشاورت کے بعد نگراں وزیراعلیٰ کے نام کو حتمی شکل دے کراعلان کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے 4نام بھجوائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان ناموں میں حکومت کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈسائر علی اور ذکاء اللہ جبکہ اپوزیشن کی جانب سے ڈاکٹر حسن عسکری اور ایاز میر کے نام شامل ہیں۔

واضح رہے تحریک انصاف نے اپنے ہی نامزد کردہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب ناصر کھوسہ کا نام واپس لے لیا تھا۔ پی ٹی آئی نے ناصر محمود کھوسہ کے نام کو متنازع گردانتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا نام نہیں ہے۔ اپوزیشن لیڈرمیاں محمود الرشید نے پارٹی تنقید کے بعد میڈیا کو بتایا کہ نامزد نام پر پارٹی اور باہر سے مخالفت کی آوازیں آرہی تھیں۔ نئے نام پارٹی مشاورت کے بعد آج ہی سامنے آجائیں گے۔

طارق کھوسہ اور ناصر کھوسہ کے ناموں میں کنفیوژن پیدا ہوگئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے سابق چیف سیکرٹری ناصرمحمود کھوسہ کا نام دیا گیا تھا، تاہم نامزدگی کیلئے جلد بازی میں غلطی ہوگئی۔ اب ہم نام واپس لے رہے ہیں۔ بعدازاں تحریک انصاف نے ایاز میر، حسن عسکری، اوریا مقبول جان، ناصر درانی اظہار کا نام دیا، جن میں ناصر درانی نے معذرت کرلی۔ جبکہ اب پی ٹی آئی کے چار ناموں میں اسپیکر پنجاب اسمبلی نے شارٹ کرکے دو نام الیکشن کمیشن کو بھجوا دیے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات