تک ہائیڈرو پاور پلانٹس سے 5204 میگا واٹ اور شمسی توانائی سے 2330میگا واٹ بجلی کی پیداوار میں پاکستان کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا،

خیبر پختونخوا کے آف گرڈ علاقوں میں سینکڑوں مائیکرو ہائیڈرو پاور پلانٹس اور پنجاب میں سولر پلانٹس نصب کئے جائیں گے، ایشیائی ترقیاتی بنک

بدھ 6 جون 2018 18:15

تک ہائیڈرو پاور پلانٹس سے 5204 میگا واٹ اور شمسی توانائی سے 2330میگا واٹ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) ایشیائی ترقیاتی بنک(اے ڈی بی)2026 تک ہائیڈرو پاور پلانٹس سے 5204میگا واٹ اور شمسی توانائی سے 2330میگا واٹ بجلی کی پیداوار میں پاکستان کو مکمل تعاون فراہم کریگا۔اس مقصد کیلئے خیبر پختونخوا کے آف گرڈ علاقوں میں سینکڑوں مائیکرو ہائیڈرو پاور پلانٹس جبکہ پنجاب میں سولر پلانٹس نصب کر دیئے جائیں گے۔

بدھ کو اے ڈی بی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق کلین انرجی انویسٹمنٹ پروگرام تک رسائی ،جس کی منظوری 2016 میں دی گئی تھی، کا مقصد دو لاکھ چالیس ہزار گھرانوں اور 26لاکھ طلباء طالبات تک کلین انرجی فراہم کرنا ہے۔اے ڈی بی نے کے پی کے اور پنجاب میں توانائی کی سیکورٹی میں تعاون کی غرض سے 325ملین ڈالر قرضے کی منظوری دی ہے۔

(جاری ہے)

پروگرام پر عملدرآمد اگلے پانچ سے دس سال کے عرصہ میں کیا جائیگا۔

پنجاب پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں ملکی پیداوار کی تقریبا 65فیصد بجلی اور گیس استعمال کی جاتی ہے۔معیشت کا زیادہ تر انحصار زراعت اور صنعتوں پر ہے اور ان سیکٹرز کا تمام تر دارو مدار بجلی اور گیس کی فراہمی پر ہے۔منصوبے کے تحت اے ڈی بی دو صوبوں کے بنیادی ہیلتھ کیئر یونٹس اور بہاولپور یونیورسٹی کیلئے 2500 اور 23ہزار سکولوں کیلئے روف ٹاپ پلانٹس فراہم اور انسٹال کریگا۔سولر پلانٹس سے دیہی علاقوں میں پندرہ لاکھ لوگوں اور چبھیس لاکھ سے زائد طلباء و طالبات کو بجلی فراہم کی جائیگی۔